اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ننکانہ صاحب۔ الیکشن میں کس پارٹی کاپلڑہ بھاری؟

ننکانہ صاحب(بیورورپورٹ)ننکانہ صاحب کےدوقومی اورچارصوبائی حلقوں میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایک قومی اسمبلی سمیت تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مسلم لیگ(ن) نے میدان مار لیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف ایک قومی اسمبلی کی سیٹ اور ایک صوبائی اسمبلی کی سیٹ پرکامیاب ہوسکی،تفصیلات کےمطابق ننکانہ صاحب کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار چوہدری محمد برجیس طاہر 71891 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار چوہدری طارق محمود باجوہ 68995ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر اور پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چوہدری بلال احمد ورک 66994ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ننکانہ صاحب کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ 63818ووٹ لیکرکامیاب ہوئےجبکہ انکےمدمقابل مسلم لیگ(ن)کی نامزد امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں 61413اور تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار سیدافضال حسین رضوی 49345ووٹ حاصل کرسکے اسی طرح ننکانہ صاحب کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 131سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار میاں اعجاز حسین بھٹی 37086ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابلہ آزاد امیدوار شازیہ چیمہ 3584ووٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار طارق سعید گھمن 31722ووٹ حاصل کر سکے۔ ننکانہ صاحب کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 132سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار میاں محمد عاطف 48554ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار رانا محمد ارشد 41453اور تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار رانا علی امیر جوئیہ 14725ووٹ حاصل کرسکے۔ننکانہ صاحب کےصوبائی اسمبلی کےحلقہ پی پی 133سےمسلم لیگ(ن)کےنامزدامیدوارمہرکاشف رنگ الٰہی پڈھیار26419ووٹ حاصل کرکےکامیاب ہوئےجبکہ انکےمدمقابل پاکستان تحریک انصاف کےنامزدامیدوارمہرشاہدمنظورگل نے 24057 ووٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کےنامزدامیدوارسیدابرار حسین شاہ نے 22867ووٹ حاصل کیے دریں اثناء ننکانہ صاحب کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 134سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار آغا علی حیدر خاں نے 28422ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ اس کے مدمقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار رائے محمد اسلم خاں کھرل 26130ووٹ اور آزاد امیدوار راناجمیل حسن گڈ خاں 18729ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔