اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بھارتی وزیراعظم نے سربراہ پی ٹی آئی سے رابطے تیز کردئیے

اسلام آبادـ(نیوزالرٹ)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عام انتخابات میں کامیابی پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلی فون کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نریندر مودی نے عمران خان کو الیکشن 2018ء میں شاندار کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔بھارتی وزیراعظم نے پی ٹی آئی سربراہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔عمران خان سے گفتگو میں نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی جڑیں مزید گہری ہوں گی ،معاملات آگے بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی وزیراعظم کے ٹیلی فون کی تصدیق کی اور کہا کہ عمران خان نے نریندر مودی سے کہا کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کی تدبیر کی جانی چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگیں اور خونریزی سے تناعات کے حل کی بجائے المیے جنم لیتے ہیں،دونوں ممالک کے عوام کو غربت کے بے رحم شکنجے سے نکالنے کیلئے حکومتوں کو مشترکہ تدابیر کرنا ہوں گی۔عام انتخابات میں کامیابی کے اپنی وکٹری تقریرمیں بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی تھی اور کہا تھاکہ اگر آپ ایک قدم آگے بڑھائیں گے تو میں دو قدم آگے بڑھائوں گا۔گزشتہ روز عمران خان کی تقریر کو بھارتی وزارت خارجہ سراہاتے ہوئے انتہائی مثبت قرار دیا تھا ۔