اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حکومت پاکستان کا یوم آزادی پر 30 بھارتی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے یوم آزادی کے موقع پر انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر 30 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے یوم آزادی کے موقع پر 30 بھارتی قیدیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان قیدیوں میں 27بھارتی ماہی گیر بھی شامل ہیں، انہیں واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر رہا کیا جارہا ہے اور امید ہے بھارت کے جانب سے بھی مثبت رویہ دکھایا جائے گا۔