اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,871FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عید الاضحٰی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

اسلام آباد(محمدجابر)ملک بھر میں عید الاضحٰی مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے جبکہ اس موقع پر فرزندان اسلام عید کی نماز ادا کرنے کے بعد سنت ابراہیمی دا کریں گے،تفصیلات کے مطابق عید قربان کے موقع پر امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے علاوہ ازیں ریسکیو122 و عملہ صفائی کے اہلکار بھی ڈیوٹیوں پر حاضررہیں گے ، تمام سرکاری ہسپتالوں کا ایمرجنسی سٹاف بھی معمول کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے گا،رپورٹ کے مطابق عیدالاضحٰی کے سلسلہ میں وفاقی و صوبائی حکومتوں نے 21 اگست بروز منگل سے 23 اگست بروز جمعرات تک عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس کے باعث تمام سرکاری ،نیم سرکاری نجی ادارے سکولز،کالجز،یونیورسٹیز ،سٹاک ایکچینجز، بینک،عدالتیں ،چیمبرز آف کامرس بھی بند رہیں گے، نیز عملہ صفائی کو خصوصی ٹرانسپورٹ بھی فراہم کردی گئی ہے تاکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اٹھا کر تلفی کے مقامات تک پہنچائی جاسکیں۔