اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جانور قربان کرنے کے معاملے پر فائرنگ ، 6 افراد قتل

مردان(عبدالقیوم نیازی)عید کے پر مسرت موقع پر مردان میں جانور قربان کرنے کے معاملے پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد دو گروپوں میں جانور قربان کرنے کے معاملے پر تنازعہ ہوا،مردان کےعلاقے ڈھکی میں فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق جب کہ سات افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ طورو کے علاقے میں پیش آیا جہاں قربانی میں تکرار پر مخالفین نے ایک دوسرے پر گولیاں برسا دیں، جس سے 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، فائرنگ سے نوشیر کے دو بیٹے بصیر اور محمد حسین جاں بحق جبکہ دوسرے گروپ سے راج ولی اورا س کا بھتیجا صابر زندگی کی بازی ہار گیا،بیچ بچاؤ کرنے والے راہگیر بھی گولیوں کی زد میں آگئے جس سے بدری زمان اور شہزاد جاں بحق ہوگئے،پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ خان غالب اور نوشیر گروپوں کے درمیان پیش آیا،فائرنگ کی زد میں آکرسات افراد زخمی بھی ہوئےجن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ،ہسپتال ذرائع کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت نازک ہے جن میں سے ایک زخمی کو ایل آر ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا، پولیس حکام کے مطابق فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کردی۔