اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,194FansLike
9,981FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ کا اضافی تنخواہ لینے والے افسران کو 3 ماہ میں رقم واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے پنجاب کی 56 کمپنیوں میں اضافی تنخواہوں کی وصولی کے کیس میں اضافی تنخواہیں وصول کرنے والے افسران کو رقم 3 ماہ میں واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ نیب کی جانب سے 3 لاکھ سے زائد تنخواہ وصول کرنے والے افسراں کی رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق 58 افسران نے مجموعی طور پر52 کروڑ74 ہزار روپے وصول کیے، 34 افسران رضاکارانہ طور پر اقساط میں رقم واپس کرنا چاہتے ہیں، احد چیمہ نے5 کروڑ 14 لاکھ سے زائد جبکہ مجاہد شیر دل نے 2 کروڑ 41 لاکھ روپے اضافی تنخواہیں وصول کیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ اضافی تنخواہوں کی واپسی کیلیے زیادہ وقت نہیں دیا جاسکتا، میرے جانے کے بعد کسی نے ایک ٹکا بھی واپس نہیں کرنا، تنخواہوں کی واپسی کی حد تک معاملہ نمٹایا جا سکتا ہے، اختیارات کے ناجائز استعمال کا معاملہ سامنے آیا تو نیب دیکھے گا۔