اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکی سینیٹر جان مکین کی بیماری بگڑ گئی، ڈاکٹروں نے صرف 14 ماہ کا وقت دیدیا

دماغ کے کینسر میں مبتلا 81 سالہ امریکی سینیٹر جان مکین کی بیماری بگڑ گئی، زندہ رہنے کی امید ختم ہونے پر علاج روکنے کا فیصلہ کرلیا۔امریکی سینیٹر جان مکین کے اہل خانہ نے بیان میں کہا ہے کہ ایک سال سے مکین کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے، اب ان کو مزید زندہ رہنے کی امید نہیں رہی جس پر انہوں نے علاج ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جان مکین کے پاس صرف 14ماہ کا وقت رہ گیا ہے۔امریکی سیاستدانوں نے جان مکین سے متعلق خبر کو افسوسناک قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے مکین کے بعد دنیا ایک مدبر شخصیت سے محروم ہوجائے گی۔جان مکین دو بار صدارتی امیدوار بھی رہے، ان کا شمار معروف قانون ساز وں میں ہوتا ہے۔