اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,271,308FansLike
10,067FollowersFollow
626,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

وقاریونس نے آرتھر کیلیے دست تعاون بڑھادیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) وقار یونس نے مکی آرتھر کوبھر پور تعاون کی پیشکش کر دی جہاں سابق کپتان کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ دورئہ انگلینڈ سے قبل بات چیت کرنا چاہیں تو حاضر ہوں، میرا فون ان کی کال کیلیے ہمیشہ کھلا ہے، انھیں پاکستانی کھلاڑیوں کی خوبیوں اور خامیوں اور ٹیم کے اچھے اور برے پوائنٹس کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق ایکسپریس ٹریبیون سے بات چیت میں 44 سالہ وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کی ٹاپ ٹیموں کے ساتھ لاکھڑا کرنا چاہتا تھا لیکن ایسا نہ کر سکا جس کا افسوس ہے، ہر وہ کھلاڑی جو 10 سال سے زیادہ عرصے تک اپنے ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرتا ہے، وہ اپنی ٹیم کو کسی بھی طرح دنیا سے پیچھے نہیں دیکھنا چاہے گا، میں بھی بہت کچھ کرنا چاہتا تھا لیکن نہ کرسکا۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے پرکشش معاوضوں پر پیشکش کے باوجود چیف کوچ کا عہدہ سنبھالا اور پاکستان کی خدمت کو ترجیح دی، بخوبی جانتا ہوں کہ میرے بہت سے کام ادھورے رہ گئے، پرامید ہوں کہ اپنے نامکمل مشن کو مکمل کرنے کیلیے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ میں واپس آؤں گا۔وقار یونس نے کہا اطلاعات کے مطابق مکی آرتھر نے بات چیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے، نئے ہیڈ کوچ اگر دورۂ انگلینڈ سے قبل مشاورت کرنا چاہیں تو دستیاب ہوں، میرا فون ان کی کال کیلیے ہمیشہ کھلا ہے، میں قومی کھلاڑیوں کی خوبیوں اور خامیوں کے بارے میں نشاندہی کرتے ہوئے ان کی مدد کر سکتا ہوں،ان کو ٹیم کے اچھے اور برے پوائنٹس کے بارے میں بتا سکتا ہوں، گرین کیپس کے دورئہ انگلینڈ کے حوالے سے سوال پر وقار یونس کا کہنا تھا کہ محمد عامر، وہاب ریاض، راحت علی سمیت پیسرز انگلش کنڈیشنز میں میزبان بیٹسمینوںکیلیے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں اور اگر سپنر یاسر شاہ بھی لائن اینڈ لینتھ پر بولنگ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو میزبان ٹیم کو سنجیدہ بنیادوں پر مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔