اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

فضل الرحمٰن کے نکاح کاانکشاف؟

اسلام آباد(محمدجابر)پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ صدر کیلئے چودھری اعتزاز احسن سے بہتر کوئی نام نہیں ہے ، مولانا فضل الرحمن نکاح پڑھوانے گئے تھے اور خود نکاح کروا کر آگئے ،سماءنیوز کے پروگرام ”آواز “ میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نےکہاکہ صدر کےلئے چودھری اعتزاز احسن سے بہتر کوئی نام نہیں ہے،ہم نے مولانا فضل الرحمن سے کہاتھا کہ وہ مسلم لیگ ن کو قائل کرنے کیلئے کوئی کردار ادا کریں لیکن مو لانا گئے تھے نکاح پڑھوانے اور خود نکا ح کروا کر آگئے، ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن تقسیم نہ ہو کیونکہ یہ ایک مضبوط اپوزیشن کے لئے بہتر ہوتاہے ،اس لئے ہماری یہ کوشش ہے کہ مولانا فضل الرحمان دستبردار ہوجائیں اور اپوزیشن کو تقسیم نہ کریں، انہوں نے کہا کہ مولانا کے ساتھ ہمارا پرانا رشتہ ہے، وہ ہماری حکومت کے اتحاد ی تھے لیکن جہاں وہ اتفاق نہیں کرتے تھے ہم نے اس پر سمجھوتہ نہیں کیا، ہمارا نظریاتی مسئلہ ہے اور ان کا مذہبی دائرہ ہے، یہ بات واضح ہے کہ ہم نے پہلے اپنے صدارتی امیدوار کا تعین کیا تھا اور ن لیگ سے بھی کہا تھا کہ وہ ان کی حمایت کریں، اس سے قبل ن لیگ نے دو نوں ایوانوں میں اپوزیشن لیڈرز لے لئے لیکن ہم نے کچھ نہیں کہا ،ہمارا خیال ہے کہ مسلم لیگ ن بڑی پارٹی ہے اور ظرف دکھائے گی۔