اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,297FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گستاخانہ خاکے:سکھ کمیونٹی بھی مسلمانوں کےشانہ بشانہ

ننکانہ صاحب(ملک عثمان سندرانہ)پاکستان بھر کی طرح گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف ننکانہ صاحب میں احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کی مکمل ہڑتال ، سکھ کیمونٹی کا گورودوارہ جنم استھان کے سامنے احتجاج،مختلف مذہبی تنظیموں کی احتجاجی ریلیاں تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ بار ننکانہ صاحب کے وکلاء نے ناموس رسالت ؐکی شان میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف ہڑتال کی اور کوئی وکیل بھی کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا،پنجابی سکھ سنگت کے زیر اہتمام سکھ کیمونٹی کا ناموس رسالتؐ کی شان میں گستاخانہ خاکوں اور ہالینڈ حکومت کے خلاف گورودوارہ جنم استھان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین نے ہاتھو ں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پرتحفظ ختم نبوتؐکے حوالے سے نعرے درج تھے ،مظاہرین نے ہالینڈ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقعہ پر پنجابی سکھ سنگت کےچیئرمین سردارگوپال سنگھ چاولہ نے کہا جب بھی شان رسالت ؐمیں گستاخی کی کوشش کی جاتی ہے اسوقت سکھوں کو دلی دکھ ہوتاہے اور ہم اس مشکل گھڑی میں مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ توہین رسالتؐ کی سزا سرتن سے جدا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہالینڈ میں جس طرح توہین رسالتؐ کی کوشش گئی ہے اسی طرح بھارت میں گوروگرنتھ کی توہین کرکے دنیا بھر کے سکھوں کے دلی جذبات سے کھیلاگیا انہوں نے کہاکہ جس طرح اللہ تعالی رب العالمین ہے اور حضرت رسول اکرمؐ رحمت العالمین ہیں اس لیے حضرت رسول اکرمؐنہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ تمام جہانوں کے لیے رحمت اللعالمین ہیں ،گستاخانوں کے خلاف جامع مسجد انڈہ تالاب سے احتجاجی ریلی نکالی ریلی بھی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی میلاد مصطفیٰ چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،شرکاء ریلی نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے شرکاء ریلی نے ہالینڈ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر علامہ محب النبی طاہر، علامہ محمد اسد مدنی، مولانا محمد شفیق سیفی ، حاجی محمد زاہد جوئیہ او ردیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے گستاخانہ خاکوں کے ملزموں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مذموم حرکت کے مرتکب شر پسند عناصر کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے ملزم دنیا کا امن نیست و نابود کرنے کے در پے ہیں اور یہ دہشت گرد ہیں مقررین نے ہالینڈ کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کرنے کا مطالبہ کیا اور حکومت سے اپیل کی کہ ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرکے اس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔