اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,764FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نواز فیملی کی جیل سے رہائی کی تیاریاں مکمل

مسلم لیگ ( ن) کے قائد نواز شریف، ان کی بیٹی مریم اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور رہائی کا پروانہ ملتے ہی انہیں رہا کردیا جائے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کردیا۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر چوہدری تنویر نے تینوں کے ضمانتی مچلکے جمع کرادئیے ہیں۔اس موقع پر عدالت میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سمیت رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ رہائی کا فیصلہ سنتے ہی خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے جشن منانا شروع کردیا، جب کہ مٹھائیں بھی تقسیم کی گئیں۔ادھر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ہائی کورٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا تو جیل میں قید تینوں سیاست دانوں نے آسمان کی طرف منہ کرکے اللہ کا شکر ادا کیا۔ جیل حکام کے مطابق نواز شریف، کیپٹن صفدر اور مریم نواز کا سامان پیک کیا جارہا ہے اور روبکار ملتے ہی رہا کردیا جائے گا۔رہائی کے بعد نواز شریف، شہباز، مریم اور صفدر خصوصی طیارے سے لاہور پہنچیں گے اور اپنی رہائش گاہ جاتی امرا جائیں گے۔ سابق وزیراعظم سب سے پہلے اپنی والدہ بیگم شمیم اختر سے ملاقات کریں گے۔ شہباز شریف، جنید صفدر، سینیٹر چوہدری تنویر اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں جبکہ نوازشریف، مریم اور صفدر کو لاہور لانے کے لیے خصوصی طیارہ راولپنڈی ائیر پورٹ پر تیار ہے۔ اپنے قائد کے استقبال کے لیے مسلم لیگ (ن) کے کارکن بھی بڑی تعداد میں اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔