بیک وقت تین طلاقوں پر سزا؟

اسلام آباد(محمدجابر)اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس26ستمبر کو طلب کرلیا گیاہے، اجلاس میں بیک وقت تین طلاقوں پر سزا تجویز کیے جانے اور لڑکیوں کی کم عمری میں شادی کے معاملہ پر غور کیا جائے گا، اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس 26 ستمبرکو طلب کر لیا گیا ہے جس میں بیک وقت تین طلاقوں پر سزا تجویز ہونے کا امکان ہے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ طلاق یافتہ خواتین مسائل کا شکار اور بے گھر ہو جاتی ہیں، سزا پرعلمائے کرام کو اعتماد میں لیں گے،انہوں نے بتایا کہ بیک وقت تیبن طلاقوں پر 6 ماہ قید، ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں بیک وقت دینے کی سفارش کی ہے، علماء کے پاس بیک وقت تین طلاقوں کے بہت کیسز آتے ہیں، طلاق دینے والے کہتے ہیں کہ غصےمیں تین طلاقیں اکٹھی دیں،ہم 3 طلاقیں بیک وقت دینے کو جرم قرار دینے کی سفارش کر چکے ہیں، سفارش کے جواب میں کہا گیا کہ سزا کا تعین بھی آپ کریں،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا کہ کم عمری میں لڑکیوں کی شادی کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، کوشش کریں گے کہ اجلاس میں نکاح نامہ اور طلاق کا ڈرافٹ بھی تیار کیا جا سکے۔