اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,631FansLike
9,987FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وفاقی دارالحکومت والے ہو جائیں خوش،100 ملین گیلن یومیہ اضافی پانی ملے گا

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کے لیے 100 ملین گیلن یومیہ پانی کے اضافے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میٹرو پولیٹن میں اپوزیشن لیڈر علی اعوان نے ملاقات کی اور وفاقی دارالحکومت میں کچی آبادیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں کچی آبادیوں کے مکینوں کو ہر گز نہیں چھیڑا جائے گا اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی، متاثرین اسلام آباد کو نصف صدی سے درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے 90 دن میں خوشخبری سنائیں گے اور ان کے مسائل کا مستقل حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ملک میں بہترین بلدیاتی نظام لا کر گورننس اور نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی پر یقین رکھتی ہے۔