اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مبینہ انتخابی دھاندلی : پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی منطوری

اسلام آباد(محمدجابر)انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی منطوری دے دی جس کے مطابق کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے بارہ بارہ ارکان نمائندگی کریں گے جبکہ وزیردفاع پرویز خٹک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے ،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرکی ملاقات ہوئی جس میں مبینہ انتخابی دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے قیام پرتبادلہ خیال کیا گیا اور پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ،سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی میں برابرکی نمائندگی دی گئی ہے جبکہ ملاقات میں نئی قانون سازی اور اسمبلی کے قوائد وضوابط پر بھی بات چیت ہوئی،جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی منطوری دے دی ،کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ارکان نمائندگی کریں گے اورکمیٹی کے ممبران میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان شامل ہوں گے جبکہ وزیردفاع پرویز خٹک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔