اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گلوکارہ یا بلیک میلر؟

پشاور(عبدالقیوم نیازی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے پشاور میں پشتو گلوکارہ منیبہ شاہ کو مبینہ طور پر جعلی فیس بک آئی ڈی سے خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا، ایف آئی اے کے مطابق گلوکارہ منیبہ شاہ نے فیس بک پر جعلی آئی ڈی بنا رکھی تھی، جس پر وہ لڑکیوں کی تصاویر شئیر کرتی تھی، گلوکارہ کو سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے پر سائبر کرائم وِنگ کی جانب سے گرفتار کیا گیا،گلوکارہ کے خلاف سائبر کرائم کے قانون کے تحت ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔