اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

خواتین وکلاءنے مرد وکیل کی پٹائی کر دی

لاہور(نیوزالرٹ)لاہور کی احتساب عدالت کے باہر 2 خواتین وکلاء نے ایک مرد وکیل کی سر عام خوب پٹائی کر دی، لاہور کی نیب عدالت کے باہر خواتین وکلاءنے مرد وکیل کی پٹائی کر دی،دونوں خواتین بہنیں تھیں جنہوں نے تجمل نامی وکیل پر الزام عائد کیاکہ اس نے انکی کردار کشی اور ہراساں کرنےکی کوشش کی ہے،دونوں بہنوں نے وکیل تجمل پر تھپڑوں، گھونسوں کی بارش کی اور خوب شور مچایا،اس دوران تجمل کے ساتھی وکلاءاور دیگر افراد نے انہیں چھڑانے کی کوشش بھی کی لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوئے،لڑائی میں ایک مرد وکیل نے خاتون وکیل کومارنے کی بھی کوشش کی جب کہ دونوں جانب سے نازیباالفاظ کاتبادلہ بھی ہوتارہا،خاتون وکیل نادیہ کا کہنا تھا کہ تجمل انہیں ہراساں اور ان کی کردار کشی کرتا تھا،اس دوران وکلاء، میڈیا نمائندوں کو ویڈیوز بنانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے،نادیہ اور تجمل احتساب عدالت میں 2 فریق پارٹیوں کے وکیل ہیں۔