اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,066FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ریلوے کو غریب کے لئےبہتر بنائیں،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنے کا عزم ہے، ریلوے غریب کی سواری ہے اسے مزید بہتر بنائیں گے۔وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ریلوے کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور نئی ریل گاڑیوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کا خسارہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ریلوے کی بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کو ان کے پاؤں پر کھڑا کریں گے، ریلوے غریب عوام کی سواری ہے، اسے مزید بہتر بنائیں گے۔