اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بجلی کی قیمتیں پھر بڑھانے کی تجویز

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں بجلی قیمتوں میں اضافے کی سمری، کے الیکٹرک حصص کی فروخت اور تمباکو پر ٹیکس بڑھانے سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدرات اقتصادی رابطہ کمیٹی کا چھٹا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، ای سی سی اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری زیر غور آئے گی۔ وزارت توانائی نے بجلی قیمت میں کم سے کم 2 زیادہ سے زیادہ پونے 4 روپے اضافہ تجویز کر رکھا ہے۔گزشتہ اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری آئندہ اجلاس تک موخر کر دی تھی، ایل این جی ٹرمینل اور ایل این جی معاہدوں کی جامع رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی، کے الیکٹرک کے حصص کی شنگھائی الیکٹرک کو فروخت سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے، ای سی سی اجلاس میں تمباکو کے سیس ریٹ بڑھانے متعلق بھی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔