اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,670FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم اور آرمی چیف کوئٹہ ایک ہی وقت میں کیوں گئے

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ علیحدہ علیحدہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور اراکین اسمبلی نے ان کا استقبال کیا۔ عمران خان گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات اور امن وامان کے حوا لے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کو بلوچستان کے مالی بحران کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔ادھر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ وہ وزیراعظم عمران خان کو ہیڈ کوارٹرز سدرن کمانڈ میں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔