اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پٹرول اور بجلی کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ

گیس ٹیرف میں اضافے کے بعدسی این جی اسٹیشن مالکان کی جانب سے قیمتوں میں22روپے کے اضافے نے ٹرانسپورٹرز کوسر جوڑ کربیٹھنے پرمجبور کردیا۔سی این جی اسٹیشن مالکان نے فی کلوگرام سی این جی کی قیمت102 روپے کردی ہے جس کی وجہ سے پہلے دن ہی سی این جی صارفین کی شرح گھٹ کر10 فیصد تک محدود ہوگئی جبکہ 90 فیصد صارفین پٹرول پر منتقل ہوگئے ہیں۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کوسندھ حکومت سے کرایوں میں اضافے پر مذاکرات کریں گے کیونکہ ٹرانسپورٹرز نے سال2011 سے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے لیکن سی این جی اسٹیشن مالکان کی جانب سے قیمتوں میں تسلسل سے اضافہ کیا گیا۔ارشاد بخاری نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے لیے سی این جی کی قیمت میں حالیہ اضافہ ناقابلِ برداشت ہے، اگر حکومت کرائے بڑھانے پر آمادہ نہیں ہوئی تو ہڑتال پر مجبور ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ سی این جی سی اسٹیشنز مالکان نے ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کیے بغیر سی این جی کی قیمت میں یکطرفہ بنیاد پراضافہ کیاہے،سی این جی اسٹیشن مالکان نے ہمیشہ ٹرانسپورٹرز کو اپنے مفادات کے کیے استعمال کیا لہذا کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد آئندہ انکے لیے استعمال نہیں ہونگے بلکہ انکی غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کے خلاف برسر پیکار ہوں گے۔