اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان سے آئے 12 ہندو زائر ین گرفتار

جے پور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے ویزہ کی خلاف ورزی پر پاکستان سے آئے 12 ہندو زائر ین کو گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر سری گنگا نگر میں بھارتی پولیس نے 12 پاکستانیوں کو مبینہ طو ر پر ویزہ کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیاہے جس میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔جے پور کے جیٹسر پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کے مطابق یہ تمام پاکستانی مبینہ طور پر ساروپ سر کے علاقے میں موجود تھے جہاں ان کا جانا منع ہے تاہم اس کے باوجود انہوں نے مبینہ طور پر ویزہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس علاقے میں گئے جس کے باعث انہیں حراست میں لیا گیا۔یہ تمام پاکستانی 13 اکتوبر کو ہریدوار میں واقع مندر کی زیارت کیلئے گئے تھے اور واپسی سے قبل وہ ساروپ سر کے علاقے میں اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے گئے تھے لیکن بھارتی پولیس نے اطلاع ملنے پر گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس کے ادارے ان تمام پاکستانیوں سے تفتیش کر رہے ہیں