اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,690FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پچاس لاکھ گھر منصوبہ، 19شہروں تک وسیع

اسلام آباد )مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں موجود غریب عوام کے لیے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا ،جس پر عملی اقدامات زور و شور سے جاری ہیں ، حکومت نے منصوبے کے آغاز میں پورے ملک سے 7شہروں کو شامل کیا تاہم ا الیسی میں مزید توسیع کر دی گئی ہے اور منصوبے کو 19شہروں تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کا ملک کی غریب عوام کیلئے جاری کردہ ’’نیا پاکستان ہاؤسنگ ‘‘منصوبے میں غریب افراد کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافہ کر دیا گی
ہے،جس سے 7شہروں سے بڑھا کر 19شہروں تک کر دیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ابتدائی طور پر جن 7شہروں میں رجسٹریشن شروع کی گئی ان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، فیصل آباد، سکھر، ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ، گلگت اور مظفر آباد شامل ہیں،تاہم اب نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کو 19 شہروں تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ملک میں موجود غریب عوام کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ وزارت ہاؤسنگ کے مطابق حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں جنوبی پنجاب کے 2بڑے شہروں ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ،جس کے بعد اس اسکیم میں شامل شہروں کی تعداد 19 ہو جائیگی۔ابتدائی طور پر اس پروگرام کو 7 بڑے شہروں میں لانچ کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں اس اسکیم میں مزید 10 شہروں کو شامل کیا گیا جن میں لاہور ، ملتان ، رحیم یار خان،لیہ ، بہاولپور،وہاڑی، قصور،سیالکوٹ، جہلم اور گوجرانوالہ شامل ہیں،تاہم اب ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کو بھی اس پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ابتدائی طور پر نادرا نے 22 اکتوبر سے 7 شہروں سے شہریوں کے رجسٹریشن فارم وصول کرنے کا آغاز کر رکھا ہے۔رجسٹریشن سے درخواست گزار کی مرضی کی جگہ اور ضرورت کا تعین کیا جائیگا۔ رجسٹریشن فارم کیساتھ 250 روپے وصول کیے جائیں گے اور رجسٹریشن کا عمل 2 ماہ میں مکمل کرلیا جائیگا جبکہ باقی 12 شہروں میں رجسٹریشن کا آغاز اگلے برس یکم جنوری 2019ء سے ہو گا،اس اسکیم کے لیے ایپکس کمیٹی کے قیام کے لیے حکومت 2018ء کے آخر تک تمام تقاضوں کو پورا کرے گی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل غریب افراد کے لیے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جس کے لیے اقتدار میں آنے کے فوری بعد کام شروع ہو گیا۔ 10 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ جس سے غریب افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے نیا پاکستان گھر سکیم کے تحت گھروں کی کل قیمت اور ماہانہ قسطوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں، حکومت سکیم کے تحت تعمیر ہونے والے گھر کی کل قیمت 15 لاکھ روپے ہوگی، جبکہ ماہانہ قسط 12 ہزار روپے تک ہوگی۔واضح رہے کہ ” نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام” کے پہلے ہی روز 1 لاکھ 25 ہزار افراد نے رجسٹریشن کے لیے فارم ڈاؤن لوڈ کئے، حکومت کے اس پروگرام کو عوام کی جانب سے خوب پذیرائی موصول ہوئی جبکہ غریب عوام نے اپنی تمام تر توقعات وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے وابستہ کر لی ہیں، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کا فوکس بھی پاکستانیوں کی بھلائی اور ان کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔