اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کرکٹ بیٹ سے انوکھاچھکا

پشاور(عبدالقیوم نیازی)اے ایس ایف نے بیرون ملک جانے والے مسافر کے پاس موجود کرکٹ بیڈ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے اسے حراست میں لے لیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے پشاور باچہ خان ایئرپورٹ پر قطر جانے والی پرواز کے مسافروں کی سامان کی تلاشی لینے کے دوران ایک مسافر کے سامان میں شامل کرکٹ بیڈ کو وزن زیادہ ہونےکے باعث مشکوک جان کر توڑ دیا جس کے اندر بڑی مہارت کے ساتھ خفیہ خانہ بنا کر چرس چھپائی گئی تھی،اے ایس ایف کے مطابق چرس کا وزن تقریبا اڑھائی کلو گرام تھا، مسافر کو حراست میں لے لیا گیا،اے ایس ایف کے مطابق ملزم کا نام یاسر ہے اور اورکزئی کا رہائشی ہے اور نجی فلائٹ سے قطر جارہا تھا ملزم کو ابتدائی کاروائی کے بعد اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔