اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,271,308FansLike
10,067FollowersFollow
626,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

یورو کپ2016: سلو واکیہ کی روس کیخلاف شاندار فتح، رشیا کے ایونٹ سے باہر ہونے کا خطرہ

للی(نیوز ڈیسک) یورو کپ میں گروپ بی کے ایک اہم میچ میں سلوواکیہ نے روس کو دو ایک سے اپ سیٹ شکست دے کر تین قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے۔سلو واکیہ کی جانب سے ہیم سک اور وائز نے گول کئے جبکہ روس کی جانب سے واحد گول 80ویں منٹ میں گلوشا کوف نے کیا ۔اس طرح اب وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ دوسری طرف روس اس میچ کو ہارنے کے بعد گروپ میں آخری نمبر پر پہنچ گیا ہے اور اس کے ایونٹ سے باہر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ روس نے آخری یچ ویلز کے ساتھ کھیلنا ہے جو سلوواکیہ کو شکست دے چکی ہے۔آج کا دوسرا میچ سویٹزر لینڈ اور رومانیہ کے درمیان رات نو بجے جبکہ آخری میچ میزبان فرانس اور البانیہ کے درمیان رات بارہ بجے کھیلا جائے گا۔