اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,718FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈٹارگٹڈ آپر یشن

اسلام آباد (محمد جابر ) آپریشن اسلام آباد پولیس اور اے این ایف کی بھاری نفری نے مشترکہ طورپر کیا،آپریشن ترنول کے علاقہ ڈورے گاوں اور بھارہ کہو کے علاقہ اٹھال گاؤں اور دیگر جگہوں پر کیا گیا،آپریشن کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید نے کی آپریشن میں ایس پی انوسٹی گیشن چاروں زونل ایس پیز،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوزپولیس اور اے این ایف کے جؤانوں نے حصہ لیا،آپریشن کے دوران سنیفرز کتے بھی شامل تھے.اس ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ڈورے اور اٹھال گاوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی، برآمدمنشیات میں چرس ، افیون ، ہیروئن ، آئس شامل ہیں.اس گرینڈ آپریشن کا مقصد وفاقی دارالحکومت سے منشیات کا خاتمہ کرنا ہے.آئی جی اسلام آبادوفاقی دارالحکومت سے منشیات کا خاتمہ کرکے پاکستان کے روشن مستقبل کو محفوظ بناناہے. عامر ذوالفقار خانیہ ٹارگٹڈ آپریشن ضلع بھر میں اگلے 24 گھنٹوں تک جاری رہے گا. آئی جی اسلام آباد