اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,670FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ، 8 افراد جاں بحق

داسو: شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گاڑی ملبے تلے دبنے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر برسین کے مقام پیش آیا جہاں لینڈ سلائیڈنگ سے آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں، مزید 3سے4 افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔جائے وقوعہ پر بھاری مشینری کے ذریعے امدادی کارروائی جاری ہے، جاں بحق ہونے والے تمام افراد مقامی مزدور ہیں۔پولیس کے مطابق جائے حادثہ پر شاہراہ قراقرم کی توسیع کا کام جاری ہے، روڈ کے توسیعی کام کی وجہ سے لینڈسلائیڈنگ ہوتی رہتی ہے، یہ حادثہ بھی اسی نوعیت کا لگتا ہے۔خیال رہے کہ مئی 2016 میں شاہراہ قراقرم جگلوٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈینگ کے باعث ٹریفک کیلئے بند ہوگئی تھی۔شاہراہ قراقرم بند ہونے کے باعث گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے اسلام آباد جانے والے اور اسلام آباد سے گلگت بلتستان آنے والے مسافر جگلوٹ اور گلگت میں پھنس گئے تھے۔علاوہ ازیں گذشتہ سال اکتوبر میں شاہراہ قراقرم پر کوچ کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔