اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

واٹس ایپ کی غلطی، صارفین کو بڑے نقصان کا سامنا

کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ کے انجینئرز سے ہونے والی غلطی کا خمیازہ صارفین بھگتنے لگے۔ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ واٹس ایپ کے انجینئرز نے نئے فیچر پر کام شروع کیا جس کے دوران اُن سے سنگین غلطی سر زد ہوئی۔ڈؤیلپرز کی غلطی کا خمیازہ صارفین کو اس طرح بھگتنا پڑا کہ اُن کے پرانے میسجز ڈیلیٹ ہوگئے۔اس ضمن میں صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کمپنی سے شکایت بھی کی مگر واٹس ایپ کی جانب سے ابھی تک کوئی تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی۔واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ صارفین کے پیغامات خود بہ خود ڈیلیٹ ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔یہ بھی اطلاعات سامنے آئیں کہ واٹس ایپ کے ماہرین نے سامنے آنے والے BUG پر کچھ حد تک قابو پالیا، جس کے بعد آئی او ایس صارفین کے پرانے پیغامات انہیں دوبارہ موصول ہونے لگے جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کی شکایات تاحال برقرار ہے۔

واٹس ایپ کے نئے فیچرز

دوسری جانب واٹس ایپ نے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نئے فیچرز بھی متعارف کرائے جس سے صرف بیٹا ورژن استعمال کرنے والے استفادہ کرسکتے ہیں۔واٹس ایپ کی جانب سے گروپ چیٹ پرائیوٹ رپلائی کا فیچر متعارف کرایا گیا جس کے تحت کوئی بھی صارف گروپ میں موجود دوست کو پرائیوٹ میسج بھیج سکتا ہے علاوہ ازیں کمپنی نے نئے اسٹیکرز بھی متعارف کروائے۔

صارفین کی تعداد میں اضافہ

کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 180 ممالک میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے، جسے کسی بھی موبائل ایپ کا برا سنگِ میل قرار دیا جارہا ہے۔