اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,271,428FansLike
10,067FollowersFollow
626,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عاقب جاوید نے قومی ٹیم کے لیے فٹنس کلچر پر سوال اٹھا دیے

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اگر تیز ڈورنا ہی اہم ہوتا تو انضمام الحق کبھی کھیل نہ پاتے اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کی صلاحیتوں کو کوئی دیکھ نہ پاتا، رانا ٹنگا کی مثال سب  کے سامنے ہے، ان سب نے اپنی تکینیک اور مہارت  کے بل بوتے پر نام کمایا، ہمیں اس چیز کو سمجھنا ہوگا کہ کرکٹ فٹ بال نہیں جس میں صرف تیز دوڑنے والے کی اہمیت ہوتی ہے تاہم فٹنس کی اہمیت اپنی جگہ ایک حد تک ضروری ہے لیکن اس کو بنیاد بناکر بہترین تکنیک اور ٹیلنٹ رکھنے والے کرکٹرز کو پاکستان ٹیم سے دور نہیں کرنا چاہیے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ بورڈ مکی آرتھر، گرانٹ فلاور سمیت تمام غیر ملکی اسٹاف کو اس بات کا پابند کرے کہ وہ  ورلڈکپ سے پہلے اپنے گھروں میں جانے کے بجائے یہاں رہ کرکھلاڑیوں کو ورلڈکپ کی تیاری کرائیں، کوچز بدلنے حل نہیں، کسی  کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ وہ گھمائے گا اور ہماری ٹیم ٹاپ پر پہنچ جائے گی، اچھے نتائج کے لیے  بہترین پلاننگ کرنا پڑتی ہے، مکی آرتھر اینڈ کمپنی کو بھی ابھی سے 30 کرکٹرز کا پول تیارکرکے ورلڈکپ  کیمپ کی پلاننگ کرلینی چاہیے اور  چھ ماہ ان کو تیارکریںعاقب جاوید نے کہا کہ ماضی میں  ایسا ہی ہوتا آیا ہے کہ غیرملکی کوچز چھٹیوں پر چلے جاتے ہیں کچھ پی ایس ایل میں مصروف ہوجائیں گے اور پھر ایسا ہوگا کہ ورلڈکپ سے چند روز پہلے کیمپ لگےگا، اور پھر ساری توجہ اس بات پر ہوتی ہے کہ کون تیز بھاگ سکتا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم میں اس وقت ہی بہتری آئے گی جب ہم اپنے ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو عزت دیں گے۔پاکستانی ٹیم نے جب بھی جنوبی افریقہ کا دورہ کیا، کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے،ا س بار جو چیز سامنے آئی ہے وہ ٹیم میں زیادہ رفتار والے بولرز کا نہ ہونا ہے، اس وقت ہمارے پاس 130 سے 135 تک کی اسپیڈ والے بولرز ہیں، افریقا کے سارے بولرزسے ان کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، وہ سب 140 سے اوپر گیند کررہے ہیں۔ انہوں نے پلاننگ کے ساتھ شارٹ پچز کرکے پاکستانی بلے بازوں کو آوٹ کیا، ہمارے عثمان شنواری  بگ بیش میں 150 تک گیند کررہے ہیں، ان کوٹیسٹ سے باہر رکھا، وہاب ریاض دوسرا ایسا بولر ہے جو وہاں پر ہونا چاہیے تھا، پہلی دفعہ دیکھا کہ بغیر تیاری کے  ہم جنوبی افریقہ گئے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلی، ون ڈے سیریز میں یقین ہے کہ ہماری ٹیم اچھا کھیلے گی