پاکستان جانے کا مناسب وقت آگیا۔۔اے بی ڈی ویلیئرز ۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا چند سال قبل میں بھی ہچکچاہٹ کا شکار تھا، دیگر تمام کھلاڑیوں کے بھی خدشات  تھے، میں نے محسوس کیا کہ اب حالات بہتر ہو گئے، مناسب وقت ہے کہ وہاں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کروں،انھوں نے کہا کہ میں پاکستان جا کر نہ صرف ٹور کا لطف اٹھانا چاہتا ہوں بلکہ پوری دنیا کو یہ بتانا مقصد ہے کہ وہ سفر کیلیے محفوظ ملک ہے۔نھوں نے کہا کہ میرا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست تھا، میں نہیں سمجھتاکہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کیلیے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ میرے ساتھ رابطہ کرے گا