اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,362FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سانحہ ساہیوال، اصل قصور وار ؟ جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ساہیوال کے سانحہ کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم قائم کی گئی ہے اس ٹیم نے سی ٹی ڈی کے افسران کو قصور وار ٹھہرا دیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ جے آئی ٹی نے واقعے میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسران کوقصوروار ٹھہرا دیا ہے یہ سامنے آنے کے بعد ان کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار کرکے جلد اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے حوالے کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ جے آئی ٹی کو اپنی رپورٹ 72 گھنٹوں کے اندر مرتب کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔