….واقعہ قتل ہے یا خودکشی۔۔۔ طالب علم کا قتل ایک معمہ بن گیا

کوٹلہ ارب علی خان (راجہ ارشد)میں طالب علم کا قتل ایک معمہ بن گیا۔تھانہ ککرالی کے گاؤں، بیر کھرانہ میں عامر اعجاز دو دن پہلے لاپتہ ہو گیا تھا ۔کو ٹلہ کے نواحی علاقہ چو رکسی کے بیلہ سے نوجوان کی نعش برآمدہوئی۔ایس ایچ او تھانہ ککرالی امیر عباس چڈھر بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے لیا اور نعش کا ظاہر ی معائنہ کرنے کے بعدنعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں پہنچا دیا۔واقعہ قتل ہے یا خودکشی یہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی واضح ہوگا ۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق ورثا ء نے اپنے موقف میں بتایا ہے کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی نہ ہی کوئی تنازعہ تھا۔ مقتول عامراعجاز کوٹلہ ارب علی خان کے نجی کالج کا طالب علم تھا۔