اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,082FansLike
9,980FollowersFollow
562,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

برطانیہ میں آبادپاکستانی ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیم ایسوسی ایشن آف پاکستانیز فزیشنز اینڈ سرجنز(APPS) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

برطانیہ میں آباد پاکستانی ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیم ایسوسی ایشن آف پاکستانیز فزیشنز اینڈ سرجنز(APPS) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں پچھلے سال حاصل کیے گئے اہداف کو سراہا گیا اور نو منتخب عہدیداران کو خوش آمدیدکیا گیا۔ تقریب میں ملکہ برطانیہ کی نمائندہ ہائی شیرف ڈاکٹر روبینہ شاہ اور پاکستانی قونصلیٹ میں تعینات کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فضہ نیازی نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا اور تنظیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نو منتخب چئیر ڈاکٹر عنبر نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان میں صحت کی سہولیات سے محروم کمیونٹی کے لیے کام کیا جائے گا۔ ڈاکٹروں اور مریضوں کے حقوق کے تحفظ اور حصول کو ممکن بنانے کے لیے آخری دم تک کوشش کریں گے۔حلف وفاداری کی رنگ برنگی اس تقریب میں پاکستان کے مختلف میڈیکل کالجز سے فارغ التحصیل ڈاکٹروں نے بھرپور شرکت کی اور ہال کے ماحول کو خوشگوار بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔۔۔