اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,611FansLike
9,993FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

راجیو گاندھی کی بیٹی بھی بھائی کا ہاتھ بٹانےعملی سیاست میں آگئیں

نئی دلی: بھارت کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی کو کانگریس میں جنرل سیکرٹری کا عہدہ دے دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا گاندھی کو رواں برس ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات کے موقع پر سیاست میں لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پریانکا کو کانگریس کے مضبوط علاقے مشرقی اترپردیش کی جنرل سیکرٹری کا عہدہ دے دیا گیا ہے۔سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی کی پوتی اور راجیو گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی اپنی ذمہ داریاں آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے سے سنبھال لیں گی۔ اُن کی والدہ سونیا گاندھی نے ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوکر بیٹے راہول گاندھی کو کانگریس کی قیادت سونپ دی تھیں۔پریانکا گاندھی اس سے قبل بھی انتخابی سیاست میں معمولی کردار ادا کرتی رہی ہیں اور اپنی ماں اور بھائی کے ساتھ جلسوں میں شرکت بھی کی ہے تاہم گزشتہ برس سیاست میں بھرپور کردار کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد پارٹی کی تنظیم سازی کے عمل اور قیادت میں پہلی بار شامل ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں وزیراعظم نریندرا مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے مضبوط قلعوں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجھستان سے ہار گئی تھی اور لوک سبھا میں بھی شکست سے دوچار کرنے کے لیے کانگریس نے بھرپور تنظیم سازی کی ہے۔