اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,999FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سانحہ ساہیوال:عدالت نے جےآئی ٹی سربراہ کورپورٹ سمیت طلب کرلیا

لاہور: ہائی کورٹ نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ کوریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ سردارمحمد شمیم خان نے ساںحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائردرخواست پرسماعت کی۔چیف جسٹس نے آٸی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی سے استفسارکیا کہ آئی جی صاحب یہ بڑے ظلم کی بات ہے، پولیس کوکیسے اختیار ہے کہ وہ سیدھی گولیاں چلائے، جس پرآٸی جی پنجاب نے کہا کہ گولیاں چلانے والوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، سی ٹٰی ڈی کے افسران کو بھی معطل کر دیا ہے۔چیف جسٹس کے استفسار پرآٸی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے بتایا کہ سانحہ ساہیوال کی مکمل انکوائری کے لیے 30 دن درکارہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سانحہ ساہیوال کا معاملہ انتہائی حساس ہے اس کے لیے دورکنی پنج تشکیل دے رہے ہیں، تمام ڈی پی اوزکوآگاہ کردیں کہ صوبے میں اس طرح کا دوبارہ واقعہ نہیں ہونا چاہیے۔ لاہورہائی کورٹ نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔