اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

دوران ڈکیتی مزاحمت پرمقتول انعام قادر کے ورثا کا ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، پولیس کے خلاف نعرے بازی

سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ اورا چوک میں چند روز قبل ہیر گاؤں کے رہائشی انعام قادر کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا پولیس نے واقع کا مقدمہ تو درج کر لیا تاہم ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام دیکھا ئی دے رہی ہے مقتول کے ورثا اور اہل علاقہ نے ملزمان کی عدم گرفتار ی اور علاقے میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف ڈی پی او آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس کے خلاف نعرے درج تھے ڈی پی او سیالکوٹ نے مظاہرین کی داد رسی کی بجائے ملنے سے انکار کر دیا مظاہرین نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ پولیس شہریوں کو تحفظ دینے اور ڈاکووں کو لگام ڈالنے میں بالکل ناکام ہو چکی ہے انہیں تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے