اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے‘ عثمان بزدار

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی سے زخمی ہونے والے افراد کوعلاج کی بہترسہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔دوسری جانب لاہور میں کینال روڈ پر 23 سالہ عمیر موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پتنگ کی کٹی ڈور گلے میں پھرنے سے زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔یاد رہے کہ رواں ماہ 13 جنوری کو گوجرانوالہ کے علاقے مجاہد پورہ میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے بچے کا گلا کٹ گیا تھا، بچے کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر گشت کرنے والی ڈولفن پولیس کا اہلکار گردن پرپتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا تھا۔