اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سول سروس اصلاحات کے لئے ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سول سروس اصلاحات کے لئے ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، دوران اجلاس ان کا کہنا تھا کہ 60 اور 70 کی دہائی میں پاکستان کی سول سروس خطے کی بہترین سروس تھی، ماضی میں خطے کے ممالک ہم سے سیکھتے رہے، سیاسی مداخلت سے پاکستان میں سول سروس کا زوال شروع ہوا، سول سرونٹس کوبے جا تنگ کرنے سے کام رک جاتا ہے، ہمارا مشن ہے کہ بیوروکریسی کو سیاسی مداخلت سے بچایا جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارامشن ہے کہ بیوروکریسی کو سیاسی مداخلت سے بچایا جائے اور ہر تقرری صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائے کیونکہ احتساب اور میرٹ ہی نظام میں بہتری کے رہنما اصول ہیں، موجودہ دور مہارت کا دور ہے ، ہرشعبے میں ماہرافراد ہی کام کرسکتے ہیں، دُنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں ایک قدر مشترک ہے اور وہ ماہر افراد کی میرٹ پر بھرتی ہے، اداروں کے بورڈز میں اچھی شہرت اور اہل افراد کو شامل کیا جارہا ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبے سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں، ہمیں وسائل کے ضیاع کوروکنا ہوگا، ٹاسک فورس ملکی مفادمیں جرات مندانہ سفارشات دے۔