اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

طالبان،امریکہ مذاکرات،عمران خان سے ملاقات طے

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی مذاکراتی ٹیم کے ممبران امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے 18 فروری کو پاکستان جائیں گے۔
میڈیا کو طالبان کے ترجمان کی جانب سے ارسال کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے دورے کے میںطالبان نمائندے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے اور پاک افغان مسائل پر بھی بات کریں گے۔ اس میں طالبان مہاجرین اور پاکستان میں موجود افغان تاجروں کے بارے میں بھی بات کی جائے گی۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’اسلامی امارات اور امریکہ کے درمیان پہلے بھی قطر اور عرب امارات میں ملاقاتیں ہو چکی ہیں، بات چیت کا اگلا دور 25 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہوگا جیسا کہ گذشتہ ملاقات میں طے ہوا تھا۔‘طالبان ترجمان کے مطابق پاکستانی حکومت کی جانب سے ایک دعوت پر ایک اور ملاقات اسلامی امارات اور امریکہ کے درمیان 18 فروری کو اسلام آباد میں ہو گی۔