اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,362FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وی وی آئی پی وفد کی پاکستان آمد کے خلاف سوشل میڈیا مہم بلاک کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے وی وی آئی پی وفد کی پاکستان آمد کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے میں ملوث 5 تنظیموں کی نشاندہی کردی۔وزارت کی جانب سے تمام صوبائی چیف سیکریٹریز، انسپکٹرز جنرل پولیس، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھیجے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان اکاؤنٹس کو ٹریک کریں اور ان تظیموں کو سمجھائیں کہ وفد کے خلاف منفی پروپگینڈے سے باز رہیں۔ان تنظمیوں کی نشاندہی تعمیرِ وطن، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات کراچی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور، تحریکِ حمایتِ مظلومینِ جہانِ پاکستان اور شیعہ وحدت نیوز کے طور پر ہوئی ہے۔اس حوالے سے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو کہا گیا کہ وہ ان لوگوں کو ٹریک کریں اور اکاؤنٹس بلاک کریں۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ’وی وی آئی پی وفد کے پاکستان کے اعلیٰ سطح کے دورے سے متعلق مبینہ طور پر منفی تصور پیش کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی جارہی ہے اور مخصوص مقاصد، مذموم مفادات یا ایجنڈے کے لیے وی وی آئی پی وفد یا پاکستان حکومت کو بدنام کیا جارہا‘۔اس تمام معاملے پر جب وزارت داخلہ کے سینئر حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس مراسلے کی تصدیق یا تردید سے انکار کیا۔