اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

جلد خوشخبری سننےکوملے گی

پاک اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع جلد ختم ہونے کی امید ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام میں شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ا’ن سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان اور بھارت نے کچھ اچھی خبریں موصول ہوئی ہیں تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔اس سے قبل امریکا نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ سرحد کے دونوں اطراف تمام کارروائیاں فوری طور پر روک دیں۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ’امریکا نے بھارت اور پاکستان سے سرحد پار کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور استحکام کی جانب لوٹنے کا مطالبہ کیا ہے‘۔قبل ازیں وائٹ ہاؤس کی نیشنل سیکیورٹی کونسل (این ایس سی) نے خبردار کیا تھا کہ بھارت اور پاکستان کی جانب سے مزید فوجی کارروائیوں کا خطرہ بے انتہا زیادہ ہے‘۔