اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نریندر مودی کی سیاست خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے ،ایف پی سی سی آئی

اسلام آباد : وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت ( ایف پی سی سی آئی ) اور درجنوں تجارتی تنظیموں نے افواج پاکستان کی غیر مشروط حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی سیاست خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور شیخ عبدالوحید، اعجاز عباسی، قربان عالی خان اور چیف کوآرڈی نیٹر ملک سہیل کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کاروبای برادری کے قائدین نے واضح کیا کہ کاروباری برادری کو اپنی افواج پر ناز ہے اوران کے لئے ہر قسم کی جانی و مالی قربانی دینے کو تیار ہیں۔قائدین نے کہا کہ بھارت کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ، سستی شہرت کے لئے ان کی کوششیں بھارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گی ۔مودی سرکار سستی شہرت کے ذریعے الیکشن جیتنے کے لئے جنگی جنون کو ہوا دے رہی ہے مگر اسے علم نہیں کہ اس سے خطے کا امن تہہ و بالا ہو جائے گا جس سے کروڑوں افرد ہلاک ہو جائیں گے اور ساری دنیا بری طرح متاثر ہوگی۔یف پی سی سی آئی عہدیداران کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج مودی کے سیاسی جنون میں ان کا ساتھ نہ دیں ورنہ وہ دو جو ہڑی قوتوں کے خوفناک تصادم کے ذمہ دار ہوں گے اور انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔