اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,767FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کالعدم تنظیموں کےخلاف کریک ڈاؤن شروع

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کو لاگو کرنے کے حوالے سے وزارتِ داخلہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔بیان میں یہ بتایا گیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران بھی این اے پی کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنان کو اصلاحی حراست میں لینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور سیکریٹری داخلہ سلیمان خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مذکورہ اقدام کے حوالے سے تصدیق بھی کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان خان نے کہا کہ ہم یہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ یہ کارروائی صرف ایک تنظیم کے خلاف ہورہی ہے۔نہوں نے اعتراف کیا کہ جب افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے نام پلوامہ حملے پر بھارت کی جانب سے دیے جانے والے ڈوزیئر میں شامل ہیں۔تاہم ان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان افراد کی گرفتاری کو ڈوزیئر سے جوڑنا بالکل غلط ہے۔سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے افراد میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے بھائی حماد اظہر اور بہنوئی مفتی عبدالرؤف شامل ہیں۔خیال رہے کہ رواں برس 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فورس کی گاڑی پر ہونے والے ریموٹ کنٹرول حملے میں 44 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ خیال رہے کہ رواں برس 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فورس کی گاڑی پر ہونے والے ریموٹ کنٹرول حملے میں 44 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔نئی دہلی نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے اس حملے کا الزام بغیر تحقیق کے پاکستان پر عائد کردیا تھا، جسے پاکستان نے مسترد کردیا تھا۔بعدازاں وزیرِاعظم پاکستان عمران خان نے اپنے خطاب میں نئی دہلی پر زور دیا تھا کہ اگر اس کے پاس اس حملے میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے شواہد ہیں تو وہ اسلام آباد کو فراہم کرے۔پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے حماد اظہر اور مفتی عبدالرؤف سمیت کالعدم تنظیموں کے 44 افراد کو ’اصلاحی حراست‘ میں لے لیا گیا۔ان رہنماؤں اور کارکنان کو حراست میں لینے کا فیصلہ پاکستان کا ہے اور یہ کارروائی آئندہ 2 ہفتوں تک جاری رہے گی جبکہ اس کی تفصیلات تمام متعلقہ اداروں کو بھی فراہم کی جائے گی۔