اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لے لیا گیا

ہندو برادری کیخلاف بیان بازی اور ان کی دل آزاری کرنے پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے.وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیاض الحسن چوہان سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندو برادری کے بارے متنازع بیان سے حکومت کو سبکی ہو رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسے نامناسب قرار دیا تھا۔ انہوں نے دو ٹوک ہدایت جاری کی تھی کہ کسی اقلیت کے خلاف مذہبی بنیاد پر بیان برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیر اطلاعات پنجاب کے نازیبا ریمارکس پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور وفاقی وزرا نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا پاکستان میں رہنے والے ہندو بھی اتنا ہی پاکستان کے حصہ ہیں جتنا ہر شہری ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھی فیاض الحسن چوہان کے بیان پر اپنا ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے پرچم کے سفید حصے پر بھی سبز جتنا فخر ہے۔ پاکستان ہندو برادری کی اقدار اور ملک کیلئے خدمات کو تسلیم کرتا ہے۔ پاکستانی، پاکستانی ہے خواہ وہ مسلمان، ہندو، عیسائی یا کسی اور مذہب سے ہو۔فیاض الحسن چوہان نے بھی استعفیٰ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری وزارت عمران خان کی امانت تھی۔ میری وجہ سے اگر پارٹی کو مشکل آئی ہے تو وزارت چھوڑتا ہوں۔ عمران خان زندہ باد ،پاکستان زندہ باد۔