اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,439FansLike
9,988FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کچی بستیوں میں فلیٹس تعمیر کرکے مکینوں کو دیں گے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کچی آبادیوں کیلئےجامع پروگرام لا رہے ہیں جس کے تحت مکینوں کو مالکانہ حقوق دیں گے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کچی آبادیوں میں رہنے والوں کو کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں اور نہ ہی ان کا کوئی مستقبل ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں قائم کچی بستیوں میں فلیٹس تعمیر کرکے مکینوں کو دیں گے اور اس کے لیے بلڈرز کی خدمات حاصل کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان گلوبل وارننگ میں 8 ویں نمبر پر ہے اور شہروں کے مزید پھیلنے سے آلودگی پھیل رہی ہے۔ سبزہ ختم اور کنکریٹ پھیلتا جارہا ہے۔ اس لیے فیصلہ کیا ہے کہ شہروں کو پھیلانے کے بجائے اونچا کریں گے اور اس کا آغاز اسلام آباد سے کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس سے نہ صرف غریبوں کو اپنا گھر ملے گا بلکہ 40 دیگر معاشی شعبوں میں بھی بہتری آئے گی جس میں روزگار مواقع بھی شامل ہیں۔قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ عوام کو روزگار کےمواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور مکانات کی تعمیر سے چھت کی فراہمی سمیت روزگار کے بے پناہ مواقع میسرآئیں گے۔