اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,193FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان کے کردار کی تعریف

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن اور پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں پلوامہ واقعہ کے بعد خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے 26 فروری کو کی جانے والی فضائی حدود کی خلاف ورزی ناصرف پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی تھی بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے بھی منافی تھی۔ ان کے مطابق اس جارحیت کے خلاف پاکستان کا جواب اپنے حق حفاظت کے تحت تھا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اس موقع پر امریکی مشیر کا کہنا تھا کہ وہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیوکے ہمراہ شمالی کوریا کی قیادت کے ساتھ انتہائی اہم مذاکرات میں مصروف تھے لیکن اس کے باوجود وہ دونوں پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدہ صورتحال کے سبب دونوں ممالک کی قیادت کے ساتھ رابطے میں رہے تاکہ کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔پاکستان اور بھارت کے درمیان پلوامہ حملہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے 26 فروری کو بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور بالا کوٹ کے علاقہ میں مدرسہ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا، جس کے جواب میں اگلے دن پاکستان نے دو بھارتی جہازوں کو مارگرانے کا دعویٰ کیا اور ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا جسے بعد میں جذبہ خیرسگالی کے تحت واپس کر دیا گیا۔پاکستانی دفتر خارجہ کی ایک پریس ریلیز کے مطابق اس بات چیت کا مقصد پاکستان کی طرف سے امریکہ کو پاکستان بھارت کشیدگی سے متعلق پاکستانی مؤقف سے آگاہ کرنا تھا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق جان بولٹن نے خطے میں امن و امان کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے افغان امن عمل میں پاکستان کے موثر کردار کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے اس سلسلے میں مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔