جنیوا میں اقوام متحدہ کےدفتر سامنے خالصتان کے حق میں مظاہرہ ،

زاہد مصطعفیٰ(جنیوا)
سکھوں کے آزاد ملک خالصتان کے لیے بھارت سے چلنےوالی تحریک یورپ میں زور پکڑنے لگی۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر کے سامنے ورلڈ سکھ پارلیمینٹ کے زیر انتظام خالصتان کے حق میں مظاہرہ کیا گیا ۔
مظاہرین نے بھارت سے آزادی کے نعرے لگائے اور2020 میں بھارتی پنجاب میں ریفرنڈم کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر آزادی پسند سکھ رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت ہمیں آزادی کا حق حاصل ہے ،اور ہم
بھارت کی دہشت گرد حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ 2020میں بھارتی پنجاب میں ریفرنڈم کروائے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے پنجاب میں سکھوں کا قتل عام شروع کر رکھا ہے۔ سیکڑوں سکھ نوجوانوں کو غائب کر دیا گیا ہے اور وہاں ریاستی دہشت گردی کی جا رہی ہے۔
مظاہرین نے بڑے بڑے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مودی حکومت کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے ۔مقررین کا کہنا تھا انتہا پسند ہندو حکمران جمہوریت کے لبادے میں ہٹلر بنے ہوئے ہیں۔