اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,631FansLike
9,987FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بریگزٹ، برطانیہ نےمزید مہلت مانگ لی

برطانوی پارلیمان نے بریگزٹ کو ملتوی کرنے کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ طے شدہ پروگرام کے تحت لندن حکومت نے انتیس مارچ تک یورپی یونین سے الگ ہو جانا تھا۔ تاہم برطانوی پارلیمان میں وزیر اعظم ٹریزا مے کی بریگزٹ ڈیل کو منظوری نہ ملنے کی وجہ سے یہ معاملہ تاخیر کا سبب بنا۔ جمعرات کے شب ممبران پارلیمان نے کہا کہ یورپی یونین سے درخواست کی جائے کہ وہ بریگزٹ کے عمل کو التوا میں ڈال دے۔ اسی دوران برطانوی وزیراعظم ایک مرتبہ اپنی ڈیل پر پارلیمان کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔