اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نعیم ارشد کرائسٹ چرچ کے ہیرو

نیوزی لینڈ دہشتگرد حملے میں لوگوں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونے والے پاکستانی نعیم ارشد کو بین الاقوامی میڈیا نے ہیرو قرار دے دیا۔نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشتگرد حملے میں دوسروں کی جان بچاتے ہوئے ایبٹ آباد کے شہری نعیم ارشد نے اپنی جان کانذرانہ پیش کر دیا۔ لازوال قربانی پر بین الاقوامی میڈیا بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا، نعیم ارشد کو ہیرو قرار دیا ہے۔ نعیم کے ایک عزیز نے بتایا وہ بہت ہی نفیس انسان تھے وہ نیوزی لینڈ میں پی ایچ ڈی کر رہے تھے۔نعیم ارشد کے بھائی ڈاکٹر خورشید نے ہائی کمیشن سے درخواست کی ہے کہ تفصیلات سے آگاہ کیا جائے، نعیم راشد وہاں ٹیچر تھے جبکہ بھتیجا طالبعلم تھا، دونوں مسجد نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے گئے تھے کہ دہشت گرد کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔نیوزی لینڈ کی مساجد میں فائرنگ کے واقعے میں کچھ پاکستانی بھی زخمی ہوئے، زخمی ہونیوالوں میں کراچی فیڈرل بھی ایریا کا رہائشی اریب بھی تھا۔ نماز جمعہ کے دوران وہ فائرنگ کی زد میں آگیا۔ کزن کے مطابق اریب کی ٹانگ میں گولی لگنے کی اطلاعات ملی ہیں تاہم ابھی تک رابطہ نہیں ہو پایا۔افسوسناک واقعے کی خبر نے والدین کو بھی پریشان کر دیا۔ والد نے حکام سے اپیل کی ہے ان کے بیٹے سے متعلق بتایا جائے وہ کس حالت میں ہے۔ اہل خانہ کے مطابق اریب کو کراچی کی چارٹڈ اکاؤنٹنٹ فرم نے نیوزی لینڈ بھیجا تھا اس کے دوستوں کو بھی معلوم نہیں وہ کہا ہے۔