اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,642FansLike
9,977FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

انسانی وسائل میں بہتری کے لیے پُرعزم ہیں

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت انسانی وسائل کی بہتری میں سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسانی وسائل سے متعلق سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اقتصادی ترقی کی رفتارتیز کرنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی اور غربت کا خاتمہ حکومت کا منشور ہے، سماجی تحفظ کے فروغ کے لیے صوبوں سے مل کر کام کررہے ہیں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ انسانی وسائل، تعلیم، صحت میں سرمایہ کاری سب سے زیادہ منافع بخش ہے، حکومت انسانی وسائل کی بہتری میں سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پبلک پرائیوٹ شراکت داری کو بہتربنانا ہوگا، اب تک صرف پاور سیکٹر میں شراکت داری دیکھنے میں آئی ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسلامک بینکنگ میں مواقع بہتر کرنے کی ضرورت ہے، پاکستانی بینک ڈیپازٹ کو درست انداز میں بروئے کارنہیں لا رہے۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ اصلاحات سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، اس وقت مارکیٹ میں ضرورت سے زیادہ ریگولیشن ہیں۔