اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,105FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیر اعظم کانیوزی لینڈ کی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر اعظم عمران خان اور ان کی نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈرا ایرڈرن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیر اعظم نے دہشت گرد حملے پر نیوزی لینڈ میں حکام کے بروقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے لیے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا رد عمل قابل تعریف ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈرا ایرڈرن کو ٹیلی فون کیا، وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے 50 قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ میں حکام کے بروقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے لیے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا رد عمل قابل تعریف ہے، پاکستانی عوام کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے کہا کہ آپ نے اپنے رویے سے پاکستانیوں اور مسلمانوں کے دل جیت لیے۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان اسلامو فوبیا اور عالمی انتہا پسندی پر بھی بات چیت ہوئی۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈرا ایرڈرن کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد نیوزی لینڈ ایک گہرے صدمے میں تھا۔انہوں نے پاکستانی شہری نعیم رشید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نعیم رشید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر کئی شہریوں کی زندگیوں کو بچایا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو پاکستان کے دورےکی دعوت بھی دی۔یاد رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔